وش ویب: صدر مملکت آصف علی زرداری نےوزیر اعلٰی بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے ملاقات کی۔
وزیر اعلٰی بلوچستان کی صدر مملکت کو بلوچستان میں امن و امان، ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر آگاہی دی۔ صدر مملکت کا بلوچستان میں پائیدار قیام امن اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لئے صوبائی حکومت کی کاوشوں کی تعریف کی۔ صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا تھا کہ بلوچستان ہمارے دل کے قریب ہے۔ صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان کے لوگوں کے حقوق اور بہبود کیلئے ہر ممکن معاونت جاری رکھیں گے۔