وش ویب: خانہ فرہنگ اسلامی جمہوریہ پاکستان کے زیر اہتمام کوئٹہ میں اسرائیلی حملے میں شہید ہونے والے حماس کے سربراہ یحییٰ سنوار کی فاتحہ خوانی کی گئی۔
فاتحہ خوانی میں مختلف سیاسی وسماجی اور دیگر مکاتب فکر کے افراد نے شرکت کی۔ حاجی لشکری رئیسانی کا کہنا تھا کہ فلسطین اور حماس کے سربراہوں کی شہادت نے ثابت کیا کہ اللہ اور اللہ کے رسول کا حکم انکے لیے اہمیت رکھتا ہے۔ ہم یحییٰ سنوار کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے اکھٹے ہوئے ہیں۔ یحییٰ سنوار نے 22سال اسلام کے لیے جدوجہد کی۔ ایک سال میں بیسویں بار فلسطنیوں نے ہجرت کی ہیں۔ فلسطینوں کا عقیدہ طاقتور ہیں اپنے رب پر۔ فلسطنیوں کے قتل عام پر ہمیں اپنا احتساب کرنا ہوگا۔ فلسطینی قبلہ اول اور بیت المقدس کی جنگ لڑرہے ہیں۔ ہمارے حکمران فلسطنیوں کے قتل عام پر خاموش ہیں۔ جس پر ڈپٹی قونصل جنرل اسلامی جمہوریہ ایران کوئٹہ سید مہدی شائقی کا کہنا تھا کہ ایرانی حکومت کی جانب سے آپ سب کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔ یحییٰ سنوار کی شہادت ہم سب کا مشترکہ غم ہے۔ یحییٰ سنوار زندہ ہیں اسکے راستے زندہ ہیں ۔غاصب صہیونی کی ریاست کا انشاللہ عنقریب خاتمہ ہوگا۔