وش ویب: کراچی پریس کلب پر بلوچ یکجہتی کمیٹی کے احتجاج کے دوران لالا وہاب سمیت متعدد کارکنان کو گرفتار کیا گیا.
کراچی سے گزشتہ دنوں 9 لاپتہ بلوچ طلبہ اور دیگر لاپتہ افراد کی بازیابی کے لیے بلوچ یکجہتی کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کی کال پر بڑی تعداد میں کارکنان نے کراچی پریس کلب کا رخ کیا.
تاہم پولیس نے مظاہرین کو زینب مارکیٹ کے قریب روک رکھا جبکہ پر یس کلب کےآنے جانے والے تمام راستوں کو بلاک کرکے رکاوٹیں بھی کھڑی کی گئیں۔
جب بی وائی سی کے مظاہرین پر یس کلب کے سامنے آنے کی کوشش کرنے لگے تو پولیس نے ان کے خلا کریک ڈأون شروع کردیا۔
پولیس نے لاٹھی چارج کرکے متعدد افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتاری کے بعد مظاہر ین کو پولیس تھانے منتقل کردیا گیا۔
بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ترجمان کی جانب سے جاری پریس ر یلیز کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے ہمارے پرامن مظاہرین پر پولیس گردی کا مظاہرہ کیا گیا اور متعدد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
ترجمان نے کہا کہ پرامن احتجاج کرنا ان کا آئینی اور قانونی حق ہے لیکن حکومتی اداروں کی جانب سےجمہوری عمل کی خلاف ورزی کی گئی۔ ترجمان نے مطالبہ کیا کہ پرامن مظاہرین کو رہا کیا جائے، بصورت دیگر احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائیگا جس کی ذمہ داری حکومتی اداروں پر عائد ہوگی۔