وش ویب: جیکب آباد میں ملاوٹ شدہ دودھ اور جعلی کھاد کی فروخت پر مزدو شہری اتحاد کی جانب سے ریلی نکالی گئی۔
ریلی مزدور شہری اتحاد کے صدر غلام نبی رند کی قیادت میں حبیب چوک سے لیکر پریس کلب تک نکالی گئی.
ریلی کے شرکاء نے مارچ کرتے ہوئے مقامی انتظامیہ کیخلاف نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سرعام کیمیکل اور ملاوٹ شدہ دودھ فروخت ہو رہا ہے جس سے انسانی زندگیاں داؤ پر لگ گئیں ہیں، مضر صحت دودھ کے استعمال سے موذی امراض جنم لے رہے ہیں.
ان کا مزید کہنا تھا کہ جعلی کھاد اور زرعی ادویات کی فروخت سے زرعی پیداوار متاثر ہورہی ہے جس سے کاشتکاروں کو لاکھوں روپے کا نقصان اٹھانا پر رہا ہے.
مظاہرین نے انتظامیہ سے ملاوٹ شدہ دودھ اور جعلی کھاد کی فروخت کرنے والے دکانداروں کیخلاف کارروائی کرنے کا مطالبہ کردیا۔