وش ویب: ملیر کورٹ نے علی زیدی کی پیشی کے موقع پر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں نامزد پی ٹی آئی رہنماؤں کی بریت کی درخواستیں منظورکرلیں۔
ملیر کی سیشن عدالت میں تحریک انصاف سندھ کے صدر حلیم عادل شیخ اور دیگرکی بریت کی درخواستوں پر سماعت ہوئی۔
عدلات نے بریت کی درخواستوں پر فیصلہ سناتے ہوئے پی ٹی آئی رہنما حلیم عادل شیخ، خرم شیر زمان اور آفتاب صدیقی کو بری کردیا۔
تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف ملیر سٹی تھانے میں ہنگامہ آرائی کا مقدمہ درج تھا۔