وش ویب: گزشتہ روز بلوچستان اسمبلی کا آٹھواں اجلاس اسپیکر بلوچستان اسمبلی عبدالخالق اچکزئی کی زیر صدارت ہوا.
اجلاس میں علی مدد جتک نے اپنے حلقے کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سریاب میں گیس غائب ہوچکی ہے اور بجلی بھی نہیں ہے۔
علی مدد جتک کا کہنا تھا کہ سریاب کے لوگ بل بھی دیتے ہیں مگر اس کے باوجود ان کوبلکل گیس میسر نہیں ہے.
علی مدد جتک نے اسمبلی میں مطالبہ کیا کہ جی ایم کو طلب کیا جائے۔