وش ویب: صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ٹماٹر کی قیمت میں ہیران کن اضافہ ہو گیا ہے.
قیمت میں اضافے کے بعد ٹماٹر 200 روپے فی کلو میں فروخت کیا جا رہا ہے.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ شہر اور اس کے مذہفاتی علاقوں میں ٹماٹر کی قیمت میں ایک ہی دن میں 120 روپے اضافہ کر دیا گیا ، جبکہ گزشتہ روز ٹماٹر 80 روپے فی کلو کے حساب سے فروخت کیا جا رہا تھا.
ٹماٹر فروش اور ریڑی والوں کا کہنا ہے کہ ٹماٹر کی کمی کے باعث ٹماٹر کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے اور قیمت میں مزید 50 سے 60 روپے اضافے کا امکان ہے۔