وش ویب: حکومت بلوچستان، بذریعہ بی ٹیوٹا نے 30,000 نوجوانوں کو بیرونے ممالک جابز کے لئے بھیجنے کے منصوبے کا آغاز کردیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد نوجوانوں کو ہنرمند بنانا اور برسر روزگار کرنا ہے.
چیف منسٹر یوتھ اسکلز پروگرام کی یہ افتتاحی تقریب کویٹہ میں منعقد ہوئی ، جس میں وزیراعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی بطور مہمان خصوصی شریک ہوئے اور صوبائی وزراء بھی اس تقریب میں شامل تھے۔
اس موقع پر وزیراعلی بلوچستان نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک روزگار کے لئے بھیجنا ایک خواب تھا، آج یہ تاریخی خواب شرمندہ تعبیر ہونے جاررہا ہے، بیروزگاری ایک بڑا چیلنج ہے، جاب کے مواقع محدود ہیں، ان حالات میں یہ حل نظر آیا کہ نوجوانوں کو ہنر مند بناکر بیرون ملک بھجیں، صدر مملکت، چئیرمین بلاول بھٹو اور وزیر اعظم نے بھی اس آئیڈیا سے اتفاق کیا ، ہم اس پروگرام میں میرٹ کو یقینی بنائیں گے، اور ہر ضلع سے مساوی تعداد میں نوجوانوں کی سلیکشن کریں گے.
وزیر اعلی نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے ملک کا بہتر تشخص اجاگر کریں، آپ پاکستان کے سفیر ہیں، نیک نامی کا باعث بنیں اور گمراہی کا شکار نہ ہوں۔
میر سرفراز بگٹی کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان حکومت اپنی دیگر ضروریات اور منصوبوں کو کم کرکے نوجوانوں پر وسائل خرچ کررہی ہے، بلوچستان کے ہر نوجوان کو ترقی و روزگار کے مواقع فراہم کریں گے، پاکستان کے نوجوانوں کو مثبت سوچ اپنا کر آگے بڑھنا ہوگا۔