وش ویب: سابق نگران وزیراعلی بلوچستان میر ہمایوں خان مری کوئٹہ میں انتقال کرگئے ۔
تفصیلات کے مطا بق میر ہمایوں مری سابق نگران وزیراعلی بلوچستان سمیت ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کے عہدے پر بھی فائز رہے تھے ۔ میر ہمایوں مری دو مرتبہ کوہلو سے رکن صوبائی اسمبلی بھی منتخب ہوئے تھے ۔ سردار میر ہمایوں خان مری کی نمازہ جنازہ آج شام ان کے فارم ہاؤس میاں غنڈی کوئٹہ میں ادا کی جائے گی اور تدفین بھی میاں غنڈی میں ہوگی۔