وش ویب :نیشنل ای او سی نے کوئٹہ میں پاکستان میں رواں سال پولیو کا ایک اور کیس بتایا ہے
نیشنل ای او کے مطابق 33 واں پولیو کیس کوئٹہ سے رپورٹ ہوا ،جو کوئٹہ سے پولیو کا یہ تیسرا کیس ہے.
نیشنل ای او سی نے مزید بتایا ہے اب تک بلوچستان سے17، سندھ سے 10، خیبرپختونخوا سے 4 پولیو کیسز رپورٹ ہوچکے ہیں، پنجاب اور اسلام آباد سے پولیو کا ایک ایک کیس رپورٹ ہوا ہے، وائرس اور کیسز کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر 28 اکتوبر سے ملک گیر پولیو مہم شروع کی جارہی ہے،