وش ویب: وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئینی عدالت کا پروپوزل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کیا.
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری کو آئینی عدالت کا پروپوزل پیش کرنے پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئینی عدالت کے قیام سے تمام صوبوں کی یکساں نمائندگی ممکن ہوگی ۔ وفاقی آئینی عدالت کی تجویز تمام صوبوں خصوصاً بلوچستان کے لئے نیک شگون ثابت ہوگی مساوی بنیادوں پر بلوچستان سمیت تمام صوبوں کی آواز سنی جاسکے گی ، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی بصیرت کے نقطہ نظر پر فخر ہے،امید ہے بلوچستان کی قوم پرست جماعتیں بھی اس اقدام کی حمایت کریں گی۔