وش ویب: جیکب آباد میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی، رہزنی کی وارداتیں تھم نہ سکیں، ڈاکوؤں نے نوجوان کو لوٹ لیا، جس کے بعد رہزنی واردات کیخلاف شہریوں نے قومی شاہراہ پر احتجاج کیا.
احتجاج میں شامل مظاہرین نے سندھ اور بلوچستان کو ملانے والی قومی شاہراہ پر ٹائر جلاکر کر سڑک کو ٹریفک کیلئے بند کردیا اور پولیس کیخلاف خوب نعرے لگائے.
مظاہرین کا کہنا تھا کہ مولاداد پھاٹک کے قریب نامعلوم ملزمان نے نوجوان زین العابدین خارانی سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل اور موبائل فون چھین کر فرار ہوگئے۔ رہزنی کی صدر پولیس کو اطلاع دینے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچ سکی.
ان کا مزید کہنا تھا کہ مسلحہ ملزمان بےلغام ہوکر عوام کو لوٹ رہے ہیں لیکن پولیس مکمل طور پر خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔ متاثرین نے مسروقہ سامان کی واپسی کیلئے ایس ایس پی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔