وش ویب: اسلام آباد ایکسپریس میں سوار مسافروں نے وزیرآباد ریلوےاسٹیشن پر چلتی ٹرین کو رکوادیا۔
ٹرین میں سوار ایک مسافر نے جیو نیوز کو بتایا کہ اسلام آباد ایکسپریس راولپنڈی سے لاہور جا رہی تھی ٹرین کے ایک پہیے میں خرابی کے باجود ڈرائیور ٹرین کوچلارہا تھا۔
مسافر کے مطابق آواز آنے اور توازن خراب ہونے پرمسافروں نے شورمچایا تو ٹرین کولالہ موسٰی میں روکا گیا لیکن ڈرائیور نے خرابی دور کیے بغیر ٹرین کو دوبارہ چلادیا جس کے بعد وزیرآباد پہنچنے پر مسافروں نے دوبارہ شور مچایا اور ٹرین رکوالی۔
مسافروں نے ریل میں خرابی کو دور کر کے ٹرین روانگی کے انتظامات کیے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔
دوسری جانب ریلوے انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ ٹرین کی خرابی دور کرنے کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ٹرین کو جلد روانہ کیا جائے گا اور واقعے کی تحقیقات ہوں گی۔