وش ویب: صوباٸی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ٹراما سینٹر کوٹئہ سول ہسپتال کا دورہ کیا۔ صوباٸی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ کی فاٸرنگ کے نتیجے میں زخمی ہونے والے مریضوں کی عیادت کی۔
صوباٸی وزیر صحت بخت محمد کاکڑ نے ایم ڈی ٹراما سینٹر ڈاکٹر ارباب کامران کو ہدایت دی کہ زخمیوں کی علاج معالجے کیلئے تمام طبی سہولیات بروئے کار لائی جائے۔
صوباٸی وزیر صحت نے زخمی مریضوں کے تیمارداروں سے بات چیت کرتے ہوے کہا کہ صوباٸی حکومت مریضوں کے علاج و معالجے کے لیے پوری طرح سے معاونت کرے گی۔وزیر اعلی بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی ہدایت کے مطابق اگر دکی واقعہ کے کسی مریض کو کراچی ریفر کرنے کی ضرورت ہے تو صوبائی حکومت فوری طور پر مریض کو کراچی بھجوائے گی اور مریض کے علاج کا تمام خرچ صوباٸی حکومت برداشت کرے گی۔