وش ویب: وزیرِ اعلیٰ بلوچستان نے دکی میں مزدوروں کے قتل کے واقعے پر فوری کارروائی کا حکم دے دیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے دکی واقعے پر اظہارِ برہمی کیا۔ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں نے ایک بار پھر غریب مزدوروں کو نشانہ بنا کر ظلم کی انتہا کر دی۔ مزدوروں کو سافٹ ٹارگٹ سمجھ کر نشانہ بنایا جاتا ہے، یہ دہشت گرد بزدل ہیں۔ دہشت گردوں کا ایجنڈا پاکستان کو غیر مستحکم کرنا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ دہشت گردوں کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے گا، ایک ایک بے گناہ کے قتل کا حساب لیں گے، یہ لہو رائیگاں نہیں جائے گا۔