وش ویب: محکمہ خزانہ بلوچستان نے صوبے کی 11سرکاری یونیورسٹیوں اور ایک سب کیمپس کے لئے ایک ارب 45 کروڑ روپے کی گرانٹ ان ایڈ جاری کردی۔
محکمہ خزانہ بلوچستان کے نوٹیفکیشن کے مطابق صوبے کی 11سرکاری یونیورسٹیوں اور ایک سب کیمپس کےلئے جاری گرانٹ یونیورسٹیوں میں نئے فارمولے کے تحت تقسیم کی جائےگی فارمولے کے تحت بلوچستان یونیورسٹی کو 32 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی، اسی طرح بلوچستان آئی ٹی یونیورسٹی کو 27 کروڑ روپے،سرداربہادر ویمن یونیورسٹی کو 14 کروڑ روپے جاری کئے گئے جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی آف ایگریکلچر, واٹر اینڈ میرین سائنسز کو 15 کروڑ روپے جاری کئے گئے، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی خضدار کو 13 کروڑ اور میر چاکر رند یونیورسٹی سبی کو 6 کروڑ روپے، بولان یونیورسٹی آف ہیلتھ کئیر اینڈ میڈیکل سائنسز کو 8 کروڑ اور یونیورسٹی آف لورالائی کو 5 کروڑ روپے جاری کئے گئے، یونیورسٹی آف تربت کو 9 کروڑ اور یونیورسٹی آف گوادر کو 6 کروڑ روپے،اور یونیورسٹی آف مکران پنجگور کو 4 کروڑ روپے کی گرانٹ جاری کی گئی ہے.