وش ویب : کوئٹہ میں میئر میونسپل کارپوریشن پشین سردار اکبر خان ترین نے پریس کانفرنس کی
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اے سی آواران مجیب الرحمن ساتکزئی کوفوری طور پر ٹرانسفر کیا جائے ورنہ سخت احتجاج بلوچستان بھر میں کریں گے،.
مئیر پشین سردار اکبر ترین نے بتایا کہ اے سی آواران نے میونسپل کمیٹی کے دفتر کے تالے توڑ کر ریکارڈ اپنے ساتھ لے گئے جبکہ آئین پاکستان 1973 کے آرٹیکل 140 اے کے مطابق لوکل باڈیز خود مختار ادارہ ہے،
انکا کہنا تھا کہ 14اکتوبر تک اے سی مجیب الرحمن ساتکزئ کے خلاف انکوائری نہ کی تو شدید احتجاج پر مجبور ہونگے ،شٹرڈاون سمیت احتجاجی مظاہرے کیے جائیں گے، میونسپل کمیٹی اور میونسپل کارپوریشن کو بند کریں گے،
وزیراعلی بلوچستان چیف سیکرٹری اے سی کے خلاف ایکشن لیں، میونسپل کمیٹی آواران میں تعینات آفسران کے اکاونٹ بھی بند کردیے گئے ہیں، ہمارے مطالبات تسلیم نہ کیے گئے تو وزیراعلی ہاوس کے سامنے دھرنا دیا جائے گا،