وش ویب: گوادر یونیورسٹی میں اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کی جانب سے منشیات کی روک تھام کے حوالے پروگرام کا انعقاد کیا گیا.
پروگرام میں ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی سمیت اے این ایف کے افسران اور یونیورسٹی کے طالب علموں نے بھی شرکت کی ۔پروگرام میں منشیات کی بڑھتی ہوئی لعنت کے خلاف حکمت عملیوں پر بات چیت کی گئی۔ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے منشیات کے پھیلاؤ کو ایک سنگین سماجی مسئلہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے خاتمے کے لیے نہ صرف قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مؤثر کردار ادا کرنا ہوگا بلکہ معاشرے کے ہر فرد کو بھی اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔
ایس ایس پی گوادر نجیب پندرانی نے کہا کے ہم نے کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جس کا مقصد علاقے کے نمایندوں کے ساتھ ملے کر منشیات کا خاتمہ اور منشیات کے عادی لوگوں کا ڈیٹا کالیکٹ کر کے آن کا علاج کرنا ہے کیونکہ “ہمارا مقصد نہ صرف منشیات کے کاروبار کا خاتمہ کرنا ہے بلکہ ان افراد کو بھی بحال کرنا ہے جو منشیات کی لت میں مبتلا ہیں۔