وش ویب: ضلع کیچ کے سب ڈویژن مند میں گورنمنٹ گرلز ہائی سکول کوہ پشت سورو (Koh push Suroo) میں سالانہ شاندار پروگرام ہیڈمسٹریس کی زیرصدارت منعقد ہوا۔
مہمان خصوصی سیاسی و سماجی شخصیت رحیمہ جلال رند تھیں جبکہ اعزازی مہمان خاص گورنمنٹ بوائز ہائی سکول کے ہیڈماسٹر حاجی شیر محمد تھے۔ پروگرام میں علاقے کے بوائز اور گرلز اسکولوں کے ہیڈ ، ٹیچرز اور سماجی شخصیات موجود تھے ۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کے بعد طالبات نے ٹیچرز کی عظمت و تعلیم کی اہمیت پر شعر اور شاعری کا سیگمنٹ کیا۔ اس کے علاوہ طالبات نے مختلف موضوعات پر ٹیبلو پیش کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں کہا کہ ایسے پروگراموں سے طلبہ میں اعتماد بڑھتا ہے اور وہ اپنی صلاحیتوں کو بآسانی ظاہر کر پاتے ہیں۔
تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا اور آج خوشی کی بات یہ ہے کہ بڑی تعداد میں لڑکیاں تعلیم حاصل کر رہی ہیں۔ تقریب کی مہمان خصوصی رحیمہ جلال نے اپنے خطاب میں کہا کہ تعلیم کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کرسکتا اور عورت کے بغیر ترقی ناممکن ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ اس بات پر بہت خوش ہیں کہ بڑی تعداد میں لڑکیاں دور دراز سے پڑھنے کے لیے آ رہی ہیں۔