وش ویب: کوئٹہ میں سینئر نائب صدر مسلم لیگ ن بلوچستان سلمان خلجی ودیگر نے پریس کانفرنس کی۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ گزشتہ روز ہونے والے چشمہ اچوزئی واقعے کو چند عناصرغلط تاثر دے رہے ہیں، چشمہ اچوزئی کی عوام کو ظلم و بربریت کا نشانہ بنایا گیا، پولیس اہلکاروں نے کوئی فائرنگ نہیں کی، لینڈ مافیا کی فائرنگ سے ہمارے 4 نوجوان شہید ہوئے، علاقے میں آپریشن کے نام پر خواتین اور بچوں کو بھی نشانہ بنایا گیا ،چادر اور چار دیواری کی پامالی کی گئی،سینئر نائب صدر کا کہنا تھا کہ واقعے کیخلاف کل سے بلیلی چوک پر خلجی قوم سراپا احتجاج ہے، ہماری آواز دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، نہتے لوگوں کو شہید و زخمی کرنے والوں کیخلاف کاروائی عمل میں لائی جائے، بلوچستان پر ظالموں کا ٹولہ مسلط کیا گیا۔
سلمان خلجی نے سوال کیا کہ 40 سے 45 افراد کی آڑ میں پوری آبادی کو اجاڑنا کہاں کا انصاف ہے؟ سوشل میڈیا پر نفرت نہیں پھیلائی جائے، ہماری جان و مال محفوظ نہیں ہے۔ نواب سلمان خلجی نے مزید کہا کہ اگر ہمارے مطالبات تسلیم نا کئے گئے تو اگلے مرحلے میں میتوں کے ہمراہ بلوچستان اسمبلی، یا ریڈ زون میں احتجاج کیا جائے گا