وش ویب: وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کی زیر صدارت چیف منسٹر یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام کی پیش رفت کا جائزہ اجلاس ہوا۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان نے یوتھ اسکلز پروگرام کو جلد از جلد حتمی شکل دینے کی ہدایت کی۔ وزیر اعلٰی بلوچستان نے ہدایت کی رواں سال اکتوبر کے آخر تک نوجوانوں کا پہلا بیچ بیرون ملک بھجوایا جائے۔ انٹر نیشنل سرٹیفیکشن کے ساتھ جاب کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام میں ہر سطح پر میرٹ کو یقینی بنایا جائے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ کسی علاقے کا استحصال نہ ہو تمام اضلاع سے نوجوانوں کی یکساں تناسب سے میرٹ پر سلیکشن کی جائے۔ یوتھ اسکلز ڈویلپمنٹ پروگرام صوبے کی تاریخ کا بہت بڑا منصوبہ ہے۔ بلوچستان کے مستقبل کا انحصار نوجوانوں کی مثبت صلاحیتوں کو بروئے کار لاکر انہیں روزگار کی فراہمی سے ہی ہے۔ یوتھ اسکلز پروگرام میں کوئی کرپشن ، کمیشن سفارش قابل برداشت نہیں ہے۔ ہزاروں نوجوانوں کو بیرون ملک با عزت روزگار کے مواقع میسر آئیں گے۔ پروگرام پر عمل درآمد کے لئے مطلوبہ وسائل فراہم کریں گے۔