وش ویب: کراچی میں دہشت گرد حملے کے بعد چینی سفارتخانہ کا بیان سامنے آگیا۔
چینی سفارتخانے کا اپنے بیان میں کہنا ہے کہ کراچی میں جناح انٹرنیشنل ائیر پورٹ کے قریبی چینی عملے کی گاڑی پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں 3 چینی باشندے جان بحق اور کچھ مقامی شہری متاثر ہوئے۔ پاکستان میں چینی سفارتخانہ اور قونصل خانہ دہپشت گرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ ہم نے فوری ایمرجنسی پلان نافذ کرکے پاکستان سے تحقیقات کی دراخواست کی ہے۔ پاکستانی حکام سے مکمل تحقیقات اور حملہ آوروں کو سخت سزا دینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔