جیکب آباد میں آرٹ کونسل پاکستان کی جانب سے سود خوری کے کاروبار اور لیکچرار کے خودکشی کے معاملے پر احتجاج کیا گیا۔
مظاہرین نے سود کے بڑہتے ہوئے کاروبار کے خلاف ڈی سی چوک پر احتجاج کیا اور سود کے گھناؤنے کاروبار پر نعرے بازی کی، احتجاج میں شامل مقررین لکھمیر چاچڑ، بابو ذوالفقار سدایو اور دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہر میں سود کے بڑہتے کاروبار سے عام شہری تنگ آچکے ہیں رواں ہفتے کے دوران سود خوروں سے تنگ آکر ٹیکنیکل کے لیکچرار انور پہنیار نے خودکشی کی جس پر افسوس ہے
ان کا کہنا تھا کہ سود کا کاروبار کرنے والے افراد مختلف حربوں سے سرکاری ملازمین کو پھنسا ماہانہ تنخواہوں ہھتیا رہے ہیں ان کا کہنا تھا کہ سود کے کاروبار نے کئی خوشحال خاندان اجاڑ کر رکھ دیے آئی جی سندھ سمیت دیگر اعلیٰ حکام سود کے گھناؤنا کاروبار کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کرنے کے احکامات کرے۔۔۔