وش ویب : پنجگور خدابادان میں گزشتہ ہفتے نامعلوم افراد کی فائرنگ سے جاں بحق 7 مزدوروں کی یاد میں کینڈل واک کا اہتمام کیاگیا اور جائے شہادت پر موم بتیاں روشن کی گئیں اور پھول چڑھائے گئ
ے کینڈل واک میں ضلعی چیرمین پنجگور عبدالمالک صالح پیپلزپارٹی کے ڈویژنل سکریٹری آغا شاہ حسین مسلم لیگ ن مکران کے صدر اشرف ساگر پیپلزپارٹی پارٹی کے سابق کنڈیڈیٹ کفایت اللہ انجمن تاجران کمیٹی کے صدر فرید بلوچ سمیت خواتین وحضرات ضلعی انتظامی وپولیس آفیسران ایف سی کے زمہ داراں نے شرکت کی.
کینڈل واک کے شرکاء نے کہا کہ کوئی بھی مذہب اور معاشرہ بے گناہ افراد کے قتل کی اجازت نہیں دیتا ہم اس واقع کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اور متاثرہ خاندانوں سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ اس افسوسناک واقعہ میں ملوث افراد پنجگور اور بلوچستان کے خیرخواہ نہیں ہوسکتے کیونکہ بلوچ روایات میں مہمان کا خاص احترام ہے جن لوگوں نے یہ گھناؤنا عمل کیا ہے ہم اس کی پرزور مزمت کرتے ہیں