//

جیکب آباد: جمعیت علماء اسلام کا سود کے کاروبار کیخلاف ریلی کا انعقاد

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: جیکب آباد میں جمعیت علمائے اسلام کی جانب سود کے بڑھتے ہوئے کاروبار کیخلاف ریلی نکالی گئی، مظاہرین نے مارچ کرتے ہوئے سود خوروں کیخلاف برہمی کا اظہار کیا۔

ریلی جے یو آئی کے دفتر سے ضلعی امیر ڈاکٹر اے جی انصاری کی قیادت میں نکالی گئی ریلی کے شرکاء نے درج نعروں پر مشتمل بینرز اور پلے کارڈ اٹھا کر مختلف راستوں پر مارچ کرتے پریس کلب پہنچ کر احتجاج کیا، مظاہرین کا کہنا تھا کہ سود کی وبا نے جیکب آباد میں ہزاروں افراد کے گھر اجاڑ دیئے ہیں سود خور افراد نے سرکاری ملازمین کے اے ٹی ایم کارڈز اور چیک بوکس سمیت عام شہریوں کی ملکیت کے کاغذات قبضے میں لے رکھے ہیں عام شہری سود خور خوروں کے چنگل میں پھنس کر خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوچکے ہیں ان کا مزید کہنا تھا کہ تین روز قبل بھی ٹیکنیکل کالج کے لیکچرار انور پہنیار نے سود خوروں سے تنگ آکر گلے میں پھندا زندگی کا دیا بجھا دیا تھا مظاہرین نے سود خوروں اور انکے سرپرستوں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لانے کا مطالبہ

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »