وش ویب : ضلع موسیٰ خیل کے علاقے درگ مینجنگل میں آگ بھڑک اٹھی ، آگ نے ایک کلو میٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا ۔
ڈپٹی کمشنر موسی خیل کے مطابق درگ میں جمعرات کی شام جنگل میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس نے دیکھتے ہی دیکھتے ہیں ڈھولی کے مقام کے مقام پر ایک کلومیٹر رقبے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا
آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی لیویز ، ایف سی اور مقامی لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھانے کی کوشش کی تاہم پانی کا ذخیرہ آگ کے مقام – ے تین کلو میٹر دور ہونے اور آگ کی شدت میں مسلسل اضافے کے باعث ڈپٹی کمشنر نے این ڈی ایم اے اور ہیڈ کوارٹر 12 کور سے ہیلی کاپٹر اور جہاز کے ذریعے آگ پر پانی چھڑکنے کیلئے امداد طلب کرلی ہے جبکہ رات گئے تک آگ کے پھیلاو کو روکا نہیں جاسکا.