وش ویب : جیکب آباد کی تحصیل ٹھل میں مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا گیا
پولیس کے مطابق تھانہ اے سیکشن کی حدود عمر کوھی کے مقام پر ڈکیتی کے ارادے سے گھات لگائے 4 ڈاکوؤں نے گشتی پولیس پر فائرنگ کردی جوابی فائرنگ سے معشوق بھیو نامی ڈاکو کو زخمی حالت میں گرفتار کرکے قبضے سے اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے گرفتار ڈاکو کندھکوٹ کشمور اور جیکب آباد کے مختلف تھانوں پر سنگین مقدمات میں مطلوب تھا جبکہ مقابلے میں فرار ہونے والے ڈاکوؤں کی گرفتاری کیلئے علاقے کی ناکہ بندی کرکے تلاش شروع کردی گئی ہے۔۔۔