وش ویب: جیکب آباد سول اسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے بچی کی جان چلی گئی، ورثاء کا احتجاج ملوث عملے کیخلاف کارروائی کا مطالبہ۔
متوفی بچی کے ورثاء نے سول اسپتال کے احاطے میں احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ 14 سالہ فضاء میمن کو گزشتہ رات سر درد کے باعث سول اسپتال لائے مگر موجود ڈاکٹروں نے دلچسپی نہ دی اور معمولی سی ادویات تھما کر بچی کا مثبت علاج نہ کیا گیا بچی شدید درد کے باعث تڑپ تڑپ کر فوت ہوگئی متاثرین کا مزید کہنا تھا کہ نائٹ شفٹ میں موجود عملے کے غفلت برتنے اور ڈاکٹروں کیخلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے۔