وش ویب : ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) محمد انور کاکڑ کے زیر صدارت ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا ۔
اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنر سریاب محکمہ انڈسٹری محکمہ لائیو سٹاک چیمبر آف کامرس تندور ایسوسی ایشن کے نمائندوں نے شرکت کی ۔
اجلاس میں آٹے کے نئے قیمتوں اور روٹے کے وزن اور قیمت کے بارے میں تجزیہ کیا گیا ۔ تفصیلی تجزیے کے بعد روٹی کے نئے قیمتوں کا تعین کیا گیا۔ جس میں 360 گرام ڈبل روٹی کی قیمت 40 روپے جبکہ 180 گرام سنگل روٹی کی قیمت 20 روپے مقرر کردی۔ جو بھی تندور مالک انتظامیہ کے نئے نرخنامے پر عملدرآمد نہیں کریگا انکی تندور سیل کیا جائیگا۔ اور تندور ایسوسی ایشن اس بات کی پابند ہوگی کہ خلاف ورزی کرنے والے نانبائی کے سفارش نہیں کریگے۔
عوامی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوے ضلعی انتظامیہ نے وزن 330 سے بڑھا کر 360 کردی۔