وش ویب: 2 اکتوبر 2024 کو ہزارہ برادری کے دو افراد شمس اللہ اور نصرت اللہ کو کوئٹہ کے اسپنی روڈ پر المناک طور پر گولی مار دی گئی۔
مقدمہ، ابتدائی طور پر خروٹ آباد پولیس اسٹیشن میں درج کیا گیا تھا، اسے اعلی درجے کی تفتیش کے لیے اسپیشل کرائم انویسٹی گیشن ونگ (SCIW) کو منتقل کر دیا گیا تھا۔کیس کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے سیریس کرائمز انویسٹی گیشن ونگ کی ٹیموں نے آپریشن ونگ کے ساتھ مل کر مشترکہ طور پر تکنیکی تجزیہ اور سی سی ٹی وی فوٹیج سے استفادہ کرتے ہوئے واقعہ کی پیش رفت کو یقینی بنانے کے لیے کام کیا، ٹیموں نے تیزی سے مجرم محمد یونس ولد ملک امان یوسف زئی رہاشی ہدہ کو گرفتار کرلیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اندھے قتل کا کیس 24 گھنٹوں میں حل کر لیا گیا، ملزم نے اعتراف جرم کر لیا۔