وش ویب: وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی کا ژوب میں پولیو کیس کا نوٹس لے لیا۔
وزیراعلیٰ بلوچستان نے محکمہ صحت کو ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ پولیو کیس کی انکوائری رپورٹ فراہم کی جائے۔ ہمیں متحد ہوکر دائمی معذور کرنے والے موزی مرض پولیو کا خاتمہ کرنا ہوگا۔ پولیو کا ہر نیا تشخیص ہونے والا کیس باعث تکلیف و تشویش ہوتا ہے۔ دنیا ترقی کی نئی راہیں تلاش کر رہی ہے اور ہم پولیو سے نجات حاصل نہیں کر پاررہے۔ وزیر اعلٰی بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ والدین اپنے بچوں کو رضاکارانہ طور پر پولیو کے قطرے لازمی پلائیں۔ای او سی اور محکمہ صحت پولیو کی خصوصی مہم شروع کرے۔ انسداد پولیو کی گھر گھر مہم کو مزید مؤثر بنایا جائے۔