وش ویب: سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کے خلاف پیرامیڈیکل اسٹاف ایسوسی ایشن جعفرآباد کے زیراہتمام ڈیرہ اللہ یارمیں احتجاجی ریلی نکالی گئی۔
ریلی کے شرکا پیرا آفس سے پریس کلب جعفرآباد تک پہنچ گئے، جہاں پرحکومت بلوچستان کے خلاف شدید نعرے بازی کی گئی۔ اِس موقع پرخطاب کرتے ہوئے پیرا میڈیکل اسٹاف جعفرآباد کےصدر قاسم جمالی ودیگر نے کہا ہے کہ بلوچستان حکومت عوام کو سہولیات فراہم کرنے کے بجائے سرکاری محکموں کی نجکاری کرنےکی کوشش کررہے ہیں مگر ہم سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری اور پبلک پرائیوٹ پارٹنر شپ کو مسترد کرتے ہیں صوبے کے تمام ٹیچنگ ہسپتالوں میں آئی سی یوز قائم کیئے جائیں تمام ہیلتھ ملازمین کو ہاوس ریکوریشن الاونس دیا جائے۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا ہے کہ بلوچستان میں سرکاری محکموں کی نجکاری کے فیصلےکو واپس کرکے مستقل بنیاد پرتعنیاتی کی جائے اور ہمارے 15 نکاتی مطالبہ پرعمل درآمد کیا جائے۔