وش ویب: کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ایک شدید زخمی ہوگیا.
تفصیلات کے مطابق کوئٹہ کے علاقے اسپنی روڈ پر مسلح افراد کی فائرنگ کا واقعہ پیش آیا. فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا. پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی ہونے والے کی حالت تشویش ناک ہے. زخمی اور لاش کو سول ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے. مقتول کی شناخت شمس اللہ اور زخمی کی نصرت اللہ کے نام سے ہوئی ہے . لاش کو ضروری کاروائی کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا.