وش ویب: وزیر صحت بلوچستان بخت محمد کاکڑ کی ہدایت پر سول ہسپتال کوٸٹہ میں مریضوں کو سہولیات کی فراہمی کا کے لیے ایم ایس ڈاکٹر اسحاق پانیزئی کے اقدامات جاری۔
معاونین عملے کے ہمراہ شب و روز مختلف وارڈوں اور شعبوں کا معاٸنہ کیا۔ ڈاکٹر اسحاق پانیزئی نے کہا کہ ڈاکٹر مبین پیڈز وارڈ ، دتو وارڈ پیڈز نرسری ، سرجیکل وارڈز اور شعبہ حادثات میں صفائی کی صورتحال کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی ہے۔ مختلف واڑڈز میں داخل مریضوں کی تیمارداری کی اور مریضوں کو درپیش مساٸل فوری طور پر حل کیے۔سول ہسپتال کوٸٹہ می صوبے بھر کے مریضوں اور تیمارداروں کے رش کی وجہ سے کبھی کبھارسروس ڈلیوری میں تعطل آجاتا ہے جس پر فوری طور پر قابو پالیا جاتا ہے۔سول ہسپتال کوٸٹہ ہمسایہ ملک افغانستان کے مریضوں کو بھی علاج و معالجے کی سہولیات فراھم کر رہا ہے۔ مقامی افراد کے علاج معالجہ کیلیے حکومت کی جانب سے صحت کارڈ کے ذریعے علاج و معالجے اور ادویات کی سہولیات بھی فراہم کی جارہی ہیں۔