وش ویب : تربت کے علاقہ شہرک میں موبائل فونز نیٹ ورک اور انٹرنیٹ سروسز کی عدم دستیابی کے خلاف علاقہ کی خواتین نے تربت ٹو کوئٹہ شاہراہ کو شہرک کے مقام پر بلاک کر دیا ہے۔
احتجاجی خواتین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروسز کی عدم دستیابی سے ان کی روزمرہ زندگی اور بچوں کی پڑھائی بری طرح متاثر ہو رہی ہے۔
احتجاج کرنے والی خواتین کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی عدم دستیابی کی وجہ سے انہیں بہت سی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ بچوں کی آن لائن کلاسز متاثر ہو رہی ہیں، کاروباری سرگرمیاں رک چکی ہیں، کویٹہ اور دیگر علاقوں میں زیر تعلیم بچوں کی ہال پرسی اور دیگر اہم کاموں میں بھی دشواری ہو رہی ہے۔
خواتین نے ضلعی انتظامیہ اور متعلقہ حکام سے فوری طور پر فوجی اور ڈی ایس ایل انٹرنیٹ سروسز بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔