وش ویب: صوبائی دارالحکومت لاہور دنیا کے آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں ایک بار پھر پہلے نمبر پر آ گیا۔
ایئر کوالٹی انڈیکس کے مطابق لاہور کا فضائی معیار مضر صحت ہے جبکہ کراچی کا فضائی معیار معتدل درجے پر ہے۔آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں کراچی 17 ویں نمبر پر ہے جہاں کی فضا میں آلودگی 77 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ ہوئی ہے۔دنیا کے آلودہ ترین شہروں میں دہلی دوسرے نمبر پر ہے جہاں فضائی آلودگی 169 پرٹیکیولیٹ میٹر ریکارڈ کی گئی ہے، ماضی میں بھی لاہور آلودہ ترین شہروں کی فہرست میں پہلے نمبر پر آ چکا ہے۔