وش ویب: شدید گرمی اور حبس اوپر سے بجلی کی بندش ۔ گورنمنٹ بوائز ہائی سیکنڈری اسکول لاڑکانہ کے طالب علموں کا پارہ ہائی کردیا ۔ کلاسز کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔
دن بھر لاڑکانہ میں ، شدید گرمی اور حبس اوپر سے بجلی کی طویل بندش ۔ گورنمنٹ بوائز ہائیر سیکنڈری اسکول لاڑکانہ کے طالب علم ، کلاسز کا بائیکاٹ کر کے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔ اس موقع پر طالب علموں کا کہنا تھا کہ ، اسکول کے اوقات میں، سیپکو کے جانب سے بجلی طویل اور غیر اعلانیہ بندش سے ہماری تعلیم سخت متاثر ہوتی ہے ۔ بجلی کا نعم البدل سولر انرجی ہے ، جو بھی اسکول میں نہیں ہے ۔ گرمی اور حبس میں سیپکو کے جانب سے ، بجلی کی غیر اعلانیہ بندش سمجھ سے بالاتر ہے ۔ اسکول کو بجلی کے بجائے سولر پینل پر منتقل کیا جائے ۔ تاکہ تعلیم حاصل کرنے میں تکالیف سے بچ سکیں ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ ، محکمہ تعلیم اور سیپکو کے آفسران ترجیحی بنیادوں پر مسئلہ حل کریں۔