وش ویب: رواں سال مون سون کے دوران ملک بھر میں معمول سے 51 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں .
محکمہ موسمیات نے سال 2024 میں یکم جولائی سے 30 ستمبر کے دوران ملک میں ہونے والی مون سون بارشوں کے اعداد و شمار جاری کر دیئے۔اعداد و شمار کے مطابق بلوچستان میں معمول سے 111 فیصد زیادہ، سندھ میں معمول سے 108 فیصد زیادہ، پنجاب میں معمول سے 48 فیصد زیادہ اور گلگت بلتستان میں معمول سے 2 فیصد زائد بارشیں ہوئی ہیں۔محکمہ موسمیات کے اعداد و شمار میں مزید کہا گیا ہے کہ کشمیر میں معمول سے 21 فیصد کم اور خیبر پختونخواہ میں معمول سے 5 فیصد کم بارشیں ہوئی ہیں تاہم اوسطا ملک بھر میں مون سون سیزن کے دوران معمول سے 51 فیصد زائد بارشیں ریکارڈ کی گئی ہیں۔