وش ویب: انٹربینک میں آج روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں معمولی کمی ریکارڈ کی گئی۔
انٹربینک میں کاروباری ہفتے کے تیسرے روز ڈالر کی قیمت میں 18 پیسے کمی ریکارڈ ہوئی، جس کے بعد انٹربینک میں ڈالر کی قیمت 277.50 روپے پر آگئی۔گزشتہ روز انٹربینک میں امریکی کرنسی کی قیمت میں 2 پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے باعث انٹربینک میں ڈالر 277 روپے 69 پیسے پر بند ہوا تھا۔