//

آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز کمیٹی نے پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی کو مسترد کردیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: آل بلوچستان ٹرانسپورٹرز ایکشن کمیٹی نے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں حالیہ معمولی کمی کو مسترد کر دیا ہے۔

معروف ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت اور اوگرا کی جانب سے پٹرول کی فی لیٹر قیمت میں صرف دو روپے کمی عوام اور ٹرانسپورٹرز کیساتھ مزاق ہے اور ٹرانسپورز اور عوام کے لیے پریشانی کا سبب ہے۔ ملک پہلے ہی تاریخ کے بدترین مہنگائی کے زد میں ہے، اور پٹرول کی قیمت میں معمولی کمی سے مہنگائی میں کوئی کمی نہیں آئیگی ۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ غریب طبقہ تو اپنی جگہ متوسط طبقہ بھی مفلس ہو چکا ہے، ٹرانسپورٹرز پہلے ہی بدترین حالات کا شکار ہیں، پٹرول کی قیمتوں کی وجہ سے ٹرانسپورٹرز کی کمر ٹوٹ چکی ہے۔ اور ٹرانسپورٹرز اپنے کرایوں میں اضافہ کرنے کے حق میں بھی نہیں ہیں۔

ٹرانسپورٹرز کا کہنا ہے کہ حکومت نے عوام کے لیے مزید مشکلات پیدا کرنا شروع کر دیے ہیں جس سے یقینن عوام حکومت سے مایوس ہیں، لہذا فی لیٹر پٹرول کی قیمت میں کم از کم 100 روپے کمی کی جائے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »