//

نیب ترمیمی قانون کے تحت وزیراعظم اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: نیب ترمیمی قانون کے تحت رمضان شوگر مل ریفرنس میں وزیراعظم شہباز شریف اور حمزہ شہباز نے ریلیف مانگ لیا۔

وزیراعظم شہباز شریف اور ان کے صاحبزادے حمزہ شہباز کے وکیل نے عدالتی دائرہ اختیار سے متعلق احتساب عدالت میں درخواست دائر کر دی۔

درخواست گزار کے مطابق نئے نیب قانون کے تحت ریفرنس پر سماعت کا اختیار احتساب عدالت کا نہیں ہے۔

استدعا کی گئی کہ عدالت ریفرنس واپس چیئرمین نیب کو ارسال کرے۔ عدالت نے درخواست پر نیب سے 11 اکتوبر تک جواب طلب کر لیا ہے۔

عدالت نے شہباز شریف کی ایک روزہ حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ وزیراعظم شہباز شریف کے نمائندے انوار حسین نے پیش ہوکر حاضری مکمل کروائی۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »