//

بلوچستان حکومت کاصوبےمیں سالوں سے بند 3700 اسکولوں کو کھولنےکا فیصلہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: بلوچستان حکومت نے صوبے میں سالوں سے بند پڑے ہوئے 3700 اسکولوں کو کھولنے کا فیصلہ کرلیا۔

محکمہ تعلیم بلوچستان کے مطابق صوبے کے مختلف اضلاع میں اساتذہ کی عدم دستیابی کے باعث تقریباً 3700 اسکول کئی سال سے بند ہیں۔

محکمہ تعلیم کے مطابق سب سے زیادہ 254 اسکول پشین میں جبکہ 251 اسکول خضدار اور کوئٹہ میں 152 اسکولوں کو تالہ لگا ہوا ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ محکمہ تعلیم بلوچستان ان بند اسکولوں کو فعال کرنے کیلئے کنٹریکٹ پر اساتذہ بھرتی کرے گا اور 11 اکتوبر تک محکمہ تعلیم نے مختلف اسکولوں میں اساتذہ اسامیاں پر امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔

محکمہ تعلیم کے حکام کے مطابق اساتذہ کی بھرتی ہر ضلع میں ڈپٹی کمشنرز کی زیر نگرانی کمیٹی کرے گی۔

دوسری جانب صوبائی حکومت کا کہنا ہے کہ انہوں نے پشین اور آواران میں 40 بند اسکولوں کو کھولنے میں کامیابی حاصل کرلی ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »