//

انٹربینک میں امریکی ڈالر کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہوگئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: تبادلہ مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔

کرنسی ڈیلرز کے مطابق تبادلہ مارکیٹ میں کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی، انٹر بینک میں ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیا جس کے بعد امریکی کرنسی کی قیمت 277 روپے 61 پیسے ہو گئی۔

واضح رہے گزشتہ روز بھی پہلے سیشن میں ڈالر کی قیمت میں کمی ہو ئی تھی تاہم کاروبار کے اختتام پر قیمت میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

انٹر بینک مارکیٹ میں سعودی ریال کی قدر 74 روپے 02 پیسے جبکہ بحرینی دینار کی قدر 736 روپے 73 پیسے رہی۔

واضح رہے کہ گزشتہ 15 ماہ کے دوران روپے کی قدر میں نمایاں بہتری ہوئی ہے اور ایک امریکی ڈالر جو جون 2023میں 333 روپے کا مل رہا تھا اب 278 روپے کا ہو گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »