//

کوئٹہ میں 10 روز قبل ہزارہ ٹاؤن کے علاقے میں 6 سالہ بچے کے اندھے قتل کا معمہ حل کرلیا گیا ، پولیس نے مسلسل تحقیقات کے بعد ملزم کو گرفتار کرلیا

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ زوھیب محسن نے ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس .

تفصیلات کے مطابق کایس ایس پی سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ زوھیب محسن نے ایس ایس پی آپریشن محمد بلوچ کے ہمراہ ڈی آئی جی آفس کوئٹہ میں پریس کانفرنس کے دوران میڈیا کو تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ پولیس تھانہ بروری کے علاقہ نیو ہزارہ ٹاؤن میں ایک نجی پارک میں قتل کی ایک سنگین واردات ہوئی جس میں ایک 6 یا 7 سالہ بچے ارمان علی قتل کیا گیا اور لاش کو جلانے کی کوشش کی گئی۔

مقتول کی لاش کا معائنہ کرنے پر گلہ کٹا ہوا پایا، سر کی پچھلی جانب زخم خون آلود اور جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات پائے گئے جبکہ پولیس سرجن نے رائے دی کہ مقتول کے ساتھ مبینہ طور پر جنسی زیادتی کی گئی ہے SHO پولیس تھانہ بروری محمود خروٹی نے مقتول کے والد کی مدعیت میں مقدمہ درج کیا۔ مقدمے کی تفتیش سیریس کرائم انویسٹیگیشن ونگ کو منتقل ہوئی۔ جرم کی سنگینی و علاقے میں خوف و ہراس کو مد نظر رکھتے ہوئے اسپیشل انویسٹیگیشن ٹیم تشکیل دی گئی۔

CCTV فوٹیج کی مدد سے مشکوک افراد کو شامل تفتیش کیا گیا۔ 29 ستمبر کو ملزم مشتاق حسین کو شامل تفتیش کیا گیا۔ دوران تفتیش ملزم مہدی نے جرم کا اعتراف کیا۔ ملزم مشتاق حسین عرف مہدی سے دوران تفتیش آلا قتل اور اسکول بیگ برآمد کر لیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »