//

ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں 100 فیصد اضافہ

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: ملک میں ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز ہے اور ٹیکس ریٹرن جمع کرانے والوں کی تعداد میں سالانہ بنیادوں پر 100 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ملک بھر میں گزشتہ سال کی نسبت دگنے لوگوں نے ٹیکس گوشوارے جمع کروائے، ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد 33 لاکھ 85 ہزار سے بڑھ گئی ہے، گوشواروں کے ساتھ اب تک 55 ارب 49 کروڑ ٹیکس بھی جمع ہوا، 37 فیصد افراد نے گوشواروں کے ساتھ کوئی ٹیکس جمع نہیں کرایا جبکہ قابل ٹیکس آمدن صفر ظاہر کرنے والوں کی تعداد 12 لاکھ 40 ہزار 742 ہے۔

دوسری جانب تاجر تنظیموں کی جانب سے ایف بی آر سے ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا گیا ہے جس پر ایف بی آر ٹیکس ریٹرن جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع پر غور کر رہی ہے۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ ٹیکس گوشوارے جمع کروانےکی تاریخ میں توسیع سے متعلق فیصلہ آج شام تک متوقع ہے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »