وش ویب: گزشتہ ہفتے لبنان میں حزب اللہ کے زیر استعمال 3 ہزار سے زائد پیجرز میں دھماکوں میں بھارتی نژاد شہری کے ملوث ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
بین الاقوامی خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق بھارتی نژاد رینسن جوز نے اسرائیلی سہولت کاری کا کردار ادا کیا جو گرفتاری سے بچنے کے لیے اب امریکا فرار ہوچکا ہے۔
ناروے پولیس نے رائٹرز کو بتایا کہ پیجرز دھماکوں کی تحقیقات کے دوران پتا چلا کہ پیجرز کی تیاری میں نوٹرا گلوبل نامی کمپنی کا کردار بھی ہے جو ناروے کے ایک بھارتی نژاد شہری کی ہے۔