وش ویب: چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری 2 روزہ دورے پر آج کوئٹہ پہنچیں گے۔
دورے کے دوران بلاول بھٹو وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی، صوبائی وزراء، اراکین اسمبلی اور پارٹی رہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔بلاول بھٹوزرداری دورہ کوئٹہ کے دوران بلوچستان ہائیکورٹ بار سے خطاب کریں گے، پیپلز لائرز فورم کے عہدیداروں و اراکین سے بھی خطاب کریں گے۔چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سیلاب متاثرین کی بحالی کے پروگرام کا افتتاح بھی کریں گے۔