//

چاول کی برآمدات کے لئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم کر دی گئی

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستانی چاول کی ایکسپورٹس سےبھاری منافع کمانےکامشن،چاول کی برآمدات کے لئے کم از کم ایکسپورٹ قیمت فوری ختم کر دی گئی۔

وزارت تجارت نےکم ازکم برآمدی قیمت ختم کرنےکانوٹیفیکیشن جاری کردیا۔نوٹیفیکیشن کےمطابق چاول کی برآمدات سے پاکستان 5 ارب ڈالر تک کا ریونیو حاصل کر سکتا ہے،پاکستانی چاول برآمد کنندگان عالمی منڈی میں بہتر مسابقت حاصل کرسکیں گے۔

کم از کم برآمدی قیمت ختم کرنےکا فیصلہ رائس ایکسپورٹرز کی درخواست پر کیا گیا،چاول برآمد کنندگان نےفیصلے کو چاول برآمدات کو بڑھانے کے لیے اہم قرار دیا۔

وزارت تجارت کا کہنا ہےکہ اقدام پاکستان چاول کو عالمی منڈی میں مضبوط مقام دلانے میں مددگار ہوگا،چاول برآمد کنندگان اب عالمی ٹھیکوں میں بہتر مواقع حاصل کر سکیں گے۔

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »