//

پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے زیر اہتمام کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ ، کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت

Facebook
Twitter
LinkedIn
WhatsApp

وش ویب: پاکستان تحریک انصاف ڈسٹرکٹ کوئٹہ کے زیر اہتمام رول آف لاء، عدلیہ کی آزادی، پارلیمنٹ کی بالادستی ، 8 فروری کو عوامی مینڈیٹ پر ڈاکے اور غیر آئینی ترامیم کے خلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا .

پی ٹی آئی کے کراچی زون کے صدر ظہور مسود کا کہنا تھا کہ ملک کے معاشی حالات بہت بدتر ہوتے جا رہے ہیں اور ہم آئی ایم ایف سے قرضہ لیتے جا رہے ہیں ،حکام بالا سے اپیل کرتے ہیں کہ اس ملک پر رحم کھائیں.

ان کا کہنا تھا کہ تمام پارٹی متحرک ہو کے اپنے حقوق کے لیے لڑیں، یہ ملک ہمارا ہے اور ہم نے ہی اسے بہتر کرنا ہے، اس ملک کے بننے میں تمام قوموں نے قربانیاں دی ہیں، ہماری پارٹی کی کوشش ہے کہ ہم اس ملک میں رول آف لاء لے کر آئیں، بانی پی ٹی آئی عمران خان نے اس ملک کے لیے بہت سی قربانیاں دی اور وہ آج بھی اس ملک کے لیے جنگ لڑ رہے ہیں.

ان کا مزید کہنا تھا کہ ہم بانی پی ٹی آئی عمران خان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور اس ملک کی سلامتی پر آنچ بھی نہیں آنے دیں گے.

متعلقہ خبریں

اپنا تبصرہ لکھیں

Translate »