ملک میں پولیو کے ایک اور کیس کی تصدیق ہوئی ہے۔
ملک میں رواں سال کا 24 واں پولیو کیس حیدرآباد سے رپورٹ ہوا۔ ذرائع نیشنل ای او سی کے مطابق حیدرآباد میں ڈھائی سال کا بچہ پولیو سے متاثر ہوا ہے اور رواں سال حیدرآباد سے پولیو کے دو کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ سندھ میں رواں پولیو وائرس سے5 بچے متاثر ہوچکے ہیں۔
اس کے علاوہ بلوچستان سے 15، خیبرپختونخوا سے 2، پنجاب اور اسلام آباد سے ایک، ایک کیس سامنے آچکا ہے۔